پی پی 23 ضمنی الیکشن، پولنگ کا عمل جاری

11:23 AM, 18 Apr, 2017

تلہ گنگ: پی پی 23 تلہ گنگ میں ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا۔ ضمنی الیکشن کے موقع پر 199 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 37 کو حساس قرار دیا گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور رینجرز کے پانچ سو جبکہ پولیس کے ایک ہزار اہلکار تعینات ہیں۔

پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ مسلم لیگ نون کی جانب سے ملک شہریار اعوان جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے سلطان سرخرو میدان میں ہیں۔

انہیں مسلم لیگ ق اور جماعت اسلامی کی حمایت بھی حاصل ہے۔ تلہ گنگ کی یہ صوبائی سیٹ مسلم لیگ کے رکن اسمبلی ملک ظہور انور اعوان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں