اسلام آباد: نیپال میں گم ہونے والے پاکستانی ریٹائرڈ کرنل حبیب ظاہر اغواہ میں مبینہ طور پر تین بھارتی شہری ملوث نکلے ہیں ۔ذرائع کے مطابق تینوں بھارتی شہریوں میں سے ایک نے کرنل ظہیر کے لیے ٹکٹ بک کروایا ۔
دوسرے نے ہوٹل میں بک کروایا جبکہ تیسرے شہری نے انہیں ائر پورٹ سے اپنے ساتھ لیا تھا۔بھارتی شہری سفال چوہدری نے ریٹائرڈ کرنل حبیب ظاہر کے لیے ٹکٹ کٹھمنڈو کی ٹریول کمپنی پریشئیس ٹریول اینڈ ٹوررزسے خریداتھا ۔
جبکہ حیات ریجنسی کا ہوٹل کا بک کروانے والی خاتون ” سابو راجو“ تھی۔اسی طرح ایک بھارتی شہری ڈولی رانچل نے ریٹائرڈ کرنل حبیب ظاہر کو کٹھمنڈو ائر پورٹ پر استقبال کیا تھا۔واضح رہے کہ ریٹائرڈ کرنل حبیب ظاہر کے جنوری میں ایک ویب سائٹ کے ذریعے رابطہ کیا تھا۔
ہوٹل کی بکنگ 6سے 9اپریل تک کی تھی ۔انٹرویو کی تاریخ متعدد بار تبدیل کی گئی ۔