عیدمیلادالنبیﷺ کی مناسبت سے شہر شہر جلوسوں اور ریلیوں کا انعقاد، قریہ قریہ نگر نگر درود و سلام کی صدائیں بلند ہوتی رہیں

عیدمیلادالنبیﷺ کی مناسبت سے شہر شہر جلوسوں اور ریلیوں کا انعقاد، قریہ قریہ نگر نگر درود و سلام کی صدائیں بلند ہوتی رہیں

لاہور، کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد:عیدمیلادالنبیﷺ کی مناسبت سے شہر شہر جلوسوں اور ریلیوں کا انعقادکیاگیا۔ اسلام آباد میں 180، راولپنڈی میں 108جلوس نکالے  گئے۔ جلوسوں کے روٹ سمیت دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس معطل، میٹرو سروس بندرہی ۔لاہور میں جلوسوں کے داتا دربار پہنچنے کا سلسلہ جاری رہا۔لاہور میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کا مرکزی جلوس ریلوے سٹیشن سے نکالا گیا۔ مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں برانڈرتھ روڈ، سرکلر روڈ سے ہوتا ہوا داتا دربار پر اختتام پذیر ہوا۔

 کراچی میں مرکزی جلوس دوپہر تین بجے نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوا۔کراچی میں آج 3 مرکزی جلوس نکالے  گئے، تینوں جلوس نمائش چورنگی پہنچی کر اختتام پذیر ہوئے۔

 فیصل آباد میں مرکزی جلوس چوک گھنٹہ گھر پہنچ  کر رکا۔فیصل آباد میں 12 ربیع الاول کے سلسلے میں ضلع بھر میں 143 جلوس اور 20 محافل منعقد کی  گئیں۔ پشاور میں پہلا جلوس میلاد ہاؤس گلبہار سے برآمد  ہوا۔ حیدرآباد میں 12 ربیع الاول کا کیک کاٹا گیا۔ منڈی بہاؤالدین میں جلوس کے شرکاء کے لیے 150من مینگو اور 50 من سٹابری ملک شیک تیارکیا اور تقسیم کیاگیا۔ شاہ کوٹ، پنڈ دادن خان، راجن پور میں جلوس کے شرکاء کی لنگر سے تواضع کی گئی۔

12ربیع الاول پرگلیاں اور بازار سجائے گئے۔  عمارتوں کی خوبصورت روشنیوں سے سجاوٹ ہوئی۔  قریہ قریہ نگر نگر درود و سلام کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔ عاشقان رسول کی جانب سے میلاد النبیﷺ کی محافل کا انعقادکیاگیا۔ ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی، مقبوضہ کشمیر، فلسطین کی آزادی کیلئےخصوصی دعائیں کی گئیں۔ دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔ وفاقی دارالحکومت میں 31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔