"کشمیرخوابوں کا قبرستان بن چکا ہے"،کانگریس نے مقبوضہ کشمیر پر بی جے پی کی پالیسیاں بے نقاب کردیں

06:35 PM, 17 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

سری نگر:کانگریس نے مقبوضہ کشمیر پر بی جے پی کی پالیسیاں بے نقاب کردیں۔کانگریس کے ترجمان پون کھیرا کا کہنا ہے کہ کشمیرخوابوں کا قبرستان بن چکا ہے، آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ کشمیر پر مودی نے جابرانہ سیاست کی ہے۔
پون کھیرا نے کہا کہ مودی سرکارنے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیریوں پرظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے، آج مودی کے نام نہاد سیکولربھارت میں دوبارہ سے کشمیرکی آزادی کی آوازگونج اٹھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کانگریس نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کا منشور جاری کیا، کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے کہا کہ کشمیر خوابوں کا قبرستان بن چکا ہے، آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ کشمیر پر مودی نے جابرانہ سیاست کی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ پر مبنی ریاستی اتنخابات کا پہلا مرحلہ  کل سے شروع ہوگا۔ مودی سرکار نے من پسند نتائج حاصل کرنے کیلئے  وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا۔پون کھیرانے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ایک ایسی ریاست ہے جس کا حق چھین کر اسے مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنا دیا گیا، کشمیر کی آزادی واپس حاصل کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کو بحال کرنا یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ  کانگریس کے منشور پر بی جے پی نے ہمیشہ کی طرح زہر اگلنا شروع کردیا  ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گیڈر بھبکی دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل تین سو ستر تاریخ کا حصہ بن چکا ہے ۔ اسے بحال نہیں کیاجاسکتا  ہے۔

مزیدخبریں