عام آدمی پارٹی نے آتیشی مارلینا کو نئی دہلی کی وزیراعلیٰ نامزد کر دیا

05:00 PM, 17 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی: کجریوال کے بعد دہلی کی نامزد وزیر اعلیٰ کا نام سامنے آگیا ہے۔بھارتی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی نے آتیشی مارلینا کو دہلی کی نئی وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کجریوال کے استعفے کے بعد آتیشی مارلینا وزیرِ اعلیٰ دہلی کا عہدہ سنبھالیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف منسٹر کے عہدے کے لیے کئی عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کے نام زیرِگردش تھے، آتیشی مارلینا کا نام سب سے اوپر تھا جس کی بڑی وجہ آتیشی کا اروند کجریوال کی گرفتاری کے بعد پارٹی میں مرکزی کردار ادا کرنا تھا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھارت میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کجریوال نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا، پارٹی اجلاس میں اروند کجریوال نے دو روز میں مستعفی ہونے کا کہا تھا۔

اروند کجریوال نے ریاستی انتخابات فروری کے بجائے نومبر میں کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مودی حکومت کو برطانوی راج سے زیادہ آمریت پسند قرار دیا تھا۔

مزیدخبریں