صدر اور وزیراعظم کی جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پرامت مسلمہ کو مبارکباد 

11:34 AM, 17 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرادری اور  وزیراعظم محمد شہبازشریف نے امت مسلمہ کو جشن عیدمیلادالنبیﷺ کی موقع پر مبارکباد  دی۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نبی کریمﷺ نے اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی تلقین کی، آج امت مسلمہ کو کئی مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے، امت مسلمہ اور پاکستان کو درپیش مسائل کا حل نبیﷺ کی تعلیمات میں پنہاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آج کے مشکل دور میں نبیﷺ کی سیرت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں ان لوگوں کی طرف توجہ دینی چاہئے جو بھوک، افلاس اور دیگر مشکلات کا شکار ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہﷺ کی زندگی کو ہمارے لئے بہترین نمونہ قرار دیا ہے۔ ہمیں دنیا بھر میں امن، بھاری چارے اور محبت کو فروغ دینا ہے، نبی کریمﷺ کی زندگی میں ہر شعبے کے لوگوں کیلئے رہنمائی موجود ہے۔ہمیں چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے آپﷺ کی زندگی کو اپنے لئے نمونہ بنانا ہے۔

مزیدخبریں