پاکستان میں رواں سال کے دوسرےچاند گرہن کا 18ستمبر کو مشاہدہ کیا جا ئے گا

11:24 AM, 17 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان میں رواں سال کا دوسرا مگر جزوی چاند گرہن کا مشاہدہ 18 ستمبر کو کیا جائے گا۔ چاند کو مختصر وقت کے لیے گرہن لگے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان  میں چاند گرہن کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 7 بجکر 13 منٹ پر ہوگا، جزوی چاند گرہن صبح 7 بجکر 44 منٹ پر  اپنے عروج  پر ہوگا، جزوی چاند گرہن صبح 8 بجکر 16 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا اور 9 بجکر 47 منٹ پر مکمل اختتام کو پہنچےگا۔

چاند گرہن کا 8 بج کر 16 منٹ پر زور ختم ہونا شروع ہوگا جو 9 بجکر 47 منٹ کر مکمل ختم ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انٹرنیشنل ٹائمنگ کے حساب سے چاند کو جب گرہن لگے تو اُس وقت پاکستان میں سورج طلوع ہوچکا ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ  جب چاند افق کے نیچے ہوگا تو پاکستان میں اس وقت چاند گرہن کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا، یورپ ،ایشیاء کے زائد حصے ،افریقا ،شمالی اور جنوبی امریکا ،پیسفک اٹلانٹک، بحر ہند، ارکٹک اور انٹارکٹیکا میں مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔

خیال رہے کہ جب چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے اور زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے تو اس موقع پر چاند گرہن ہوتا ہے۔سورج کی روشنی جب زمینی فضا میں سے گزرتی ہے تو نیلی روشنی کی نسبت لال رنگ کی روشنی زیادہ مڑ جاتی ہےاور اس وجہ سے گرہن لگنے پر چاند سرخ رنگ کا نظر آتا ہے جس کے باعث اکثر اسے بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے۔

مزیدخبریں