ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی : فائنل میں آج بھارت اور چین مدمقابل آئیں گے

11:14 AM, 17 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

بیجنگ: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2024 کے سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی کوریا کو 1-4 سے شکست  دے کر فائنل میں کوا لیفائی کرلیا ۔

گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کی ٹیم مقررہ وقت میں بھارت کے 4 گولز کے جواب میں صرف ایک ہی گول کرسکی تھی ۔بھارت کی جانب سے جرمن پریت سنگھ اور اتم سنگھ نے ایک ایک جبکہ کپتان ہرمن پریت سنگھ نے دو گول کئے تھے ، جبکہ جنوبی کوریا کی طرف سے واحد گول جیہون یانگ نے کیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان چین سے ہار ا تھا، ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں میزبان چین نے پاکستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر پہلی مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

ایونٹ کا فائنل آج   بھارت اور چین کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستان اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں تیسری پوزیشن کیلئے بھی آج  ہی مدمقابل آئیں گی۔

مزیدخبریں