مستقل مزاجی نے قسمت پھیر دی،  بیس سال تک ایک ہی لاٹری نمبر لینے والا شخص   10لاکھ ڈالر  کا مالک بن گیا

مستقل مزاجی نے قسمت پھیر دی،  بیس سال تک ایک ہی لاٹری نمبر لینے والا شخص   10لاکھ ڈالر  کا مالک بن گیا

میساچوسٹس :مستقل مزاجی نے قسمت پھیر دی،  بیس سال تک ایک ہی لاٹری نمبر لینے والا شخص   10لاکھ ڈالر  کا مالک بن گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلیک سٹون کے تھامس اینسکو نے  20سال تک ایک جیسے لاٹری نمبر لیتے رہے اور بالآخر  وہ  10لاکھ ڈالرز کے مالک بن گئے اور  لاٹری جیت گئے ۔ ان کے ایک جیسے لاٹری نمبر لینے کی وجہ سالگرہ سے مماثلت تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ لاٹری جیتنے والے تھامس اینسکو جیت سے حاصل ہونے والی رقم کو اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کی مدد کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

خیال رہے امریکا میں بہت سے لوگوں نے اس سال چھوٹے لاٹری انعامات جیتے ہیں، صرف 2 افراد نے میگا ملینز جیک پاٹ جیتا ہے۔

مصنف کے بارے میں