جشن عید میلاد النبی ﷺ آج مذہبی جوش و جذبے اورعقیدت سے منائی  جا رہی ہے

جشن عید میلاد النبی ﷺ آج مذہبی جوش و جذبے اورعقیدت سے منائی  جا رہی ہے

لاہور : جشن عید میلاد النبی ﷺآج مذہبی جوش و جذبے اورعقیدت سے منائی  جا رہی ہے ۔

12ربیع الاول کے موقع پرگلیاں ،بازار، عمارتیں  خوبصورتی سے سجا ئی گئی ہیں اس کے علاہ ملک بھر میں  برقی قمقموں  اور سبز جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔

عاشقان رسول   کی جانب سےمیلاد النبیٰﷺ کی محافل کا انعقاد  کیا گیا ہے۔آج نیاز بھی تقسیم کی جائےگی ,اس موقع پر ملک بھر کی مساجدو امام بارگاہوں میں قرآن خوانی  کی جائیں گی۔

 اسوۂ حسنہ کی روشنی میں ملکی بقا، وطن عزیز کی سلامتی، قومی استحکام، نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت، اسلام کی سر بلندی، آئین و قانون کی بالادستی، اتحاد بین المسلمین، بین المذاہب ہم آہنگی، اتحاد و یگانگت، بھائی چارے کی فضاکے فروغ، مستقل بنیادوں پر امن کی بحالی، دہشت گردی،انتہا پسندی،بد امنی، غربت، بیروز گاری، مہنگائی کے خاتمہ، عوامی فلاح و قومی خوشحالی کی خصوصی دعائیں  کی جائیں گی۔

مصنف کے بارے میں