راولپنڈی میں زیر تعمیربند کا پشتہ نالے میں جاگرا،گاڑیاں بہہ گئیں، 3 مزدور زخمی

09:14 PM, 17 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : راولپنڈی میں جی ٹی روڈ پر زیر تعمیر سواں پل کے قریب ایک بار پھر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔ زیر تعمیر بند کا پشتہ ٹوٹ کر نالے میں جاگرا ۔

نیو نیوز کے مطابق سائٹ پر موجود گاڑیاں نالے میں جا گریں، 3 مزدور زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔سواں پل کا ایک حصہ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

 مرکزی شاہراہِ پر رش بڑھ گیا ۔ انجینئرز موقع پر موجود ہیں۔ ہیوی مشینری بھی پہنچادی گئی ۔نیچے گرنے والی گاڑیوں کو کرین کی مدد سےنکالا جارہا ہے ۔

مزیدخبریں