ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم فائنل ، ابرار احمد کی شمولیت کا امکان 

06:01 PM, 17 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:  قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سلیکشن کمیٹی کی ورلڈ کپ اسکواڈ پر اہم بیٹھک ختم ہوگئی ہے۔ ورلڈ کپ اسکواڈ کو فائنل کرلیا گیا۔

نیو نیوز کے مطابق کپتان اور سلیکشن کمیٹی نے ایشیا کپ کے اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ سپنر ابرار احمد کو 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس کے دوران انجری کا شکار کھلاڑیوں پر غور کیا گیا۔ ورلڈ کپ کیلئے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ حتمی فیصلہ چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی منظوری کے بعد ہوگا۔

مزیدخبریں