حلف اٹھاتے ہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا ایک اور تاریخی فیصلہ 

04:53 PM, 17 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : چیف جسٹسقاضی فائز عیسیٰ نے حلف اٹھانے کے فوری بعد دوسرا بڑا فیصلہ کردیا۔ پہلے ہی دن بڑی تعیناتی کر دی ۔ جزیلہ اسلم کو پہلی خاتون رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کردیا گیا۔

نیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم کو ڈیپوٹیشن پر رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا گیا۔قبل ازیں ایڈیشنل سیشن جج عبدالرزاق رجسٹرار سپریم کورٹ کے طور پر کام کر رہے تھے ۔ 

گزشتہ ہفتے ایڈیشنل سیشن جج عبدالرزاق کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دی گئی تھیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم عدلیہ کی تاریخ میں پہلی خاتون ہیں جنہیں رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا گیا۔ 

مزیدخبریں