لاہور ماسٹر پلان کیس : پرویز الہٰی مقدمے سے ڈسچارج، رہائی کا حکم ، پولیس نے ایک اور کیس میں پکڑ لیا

04:21 PM, 17 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : لاہور ماسٹر پلان میں کرپشن  کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ  کے جسمانی ریمانڈ  کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ڈیوٹی جج نے  پرویز الہٰی کو مقدمہ سے ڈسچارج کرتے ہوے رہائی کا حکم دے دیا ۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ  نے محفوظ   فیصلہ سنادیا۔صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی  کو  آج سخت سکیورٹی  میں عدالت  پیش کیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی طرف سے رہائی ملتے ہی سابق وزیراعلیٰ کو پنجاب پولیس  نے پھر گرفتار کرلیا۔انہیں  راولپنڈی میں دہشتگردی کیس میں پکڑا گیا ہے۔

مزیدخبریں