اسلام آباد : سپریم کورٹ میں آج کی عدالتی کارروائی براہ راست نشر ہونے کا امکان ہے۔ پی ٹی وی کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات کر دی گئیں ۔
نیو نیوز کے مطابق تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلئے پی ٹی وی کے وفد نے سپریم کورٹ آف پاکستان کا دورہ بھی کیا ۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دے دیا ہے۔ سماعت کل ہوگی۔