ایشیا کپ فائنل، سری لنکا کا  بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

02:12 PM, 17 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

کولمبو: ایشیاکپ کے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔   ایشیا کپ کے فائنل میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں اور اسی وجہ سے سٹیڈیم کے گیٹس جلدی کھولے گئے ۔

کولمبو میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور تیز ہوا بھی چل رہی ہے جبکہ آج میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی کے باعث ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔


دونوں ٹیموں نے ہفتے کے روز آرام کیا۔سری لنکا کے مہیش تھکشانہ اور بھارت کے اکشر پٹیل انجری کے باعث فائنل میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

مزیدخبریں