قومی کرکٹر احمد شہزاد نےارشد ندیم کو دس لاکھ کا چیک دے دیا

01:31 PM, 17 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:قومی کرکٹر احمد شہزاد نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر ایتھلیٹ ارشد ندیم کو دس لاکھ کا چیک دے دیا۔احمد شہزاد نے ارشد ندیم کو پاکستان کے لئے میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کا کہنا تھا  کہ ارشد ندیم نے یہ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کی ، ارشد ندیم ایشین گیمز میں بھی پاکستان کےلئے میڈل جیتیں گے۔ ایتھلیٹ ارشد ندیم پیرس اولمپکس میں بھی میڈل اپنے سینے پر سجائیں گے۔



مزیدخبریں