جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 29 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 29 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد :جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 29 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا یا۔

چیف جسٹس پاکستان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے سپریم کورٹ کے تمام ججز ایک ساتھ ایوان صدر پہنچے جہاں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ 

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تقریب حلف برداری میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، چاروں صوبائی گورنرز، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت وفاقی وزرا اور وکلا بھی شریک ہوئے۔قاضی فائز عیسیٰ نے 5 ستمبر 2014 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا، 2019 میں صدارتی ریفرنس کے بعد سینیئر ترین جج ہونے کے باوجود انہیں تین سال سے کسی آئینی مقدمے کے بینچ میں شامل نہیں کیا گیا۔


جج مقرر ہونے سے قبل 27 سال تک وکالت کے شعبے سے وابستہ رہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 5 ستمبر 2014 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پبلک پارکوں کے استعمال، ماحولیات، خواتین کے وراثتی حقوق، فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق اہم فیصلے دیئے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے فیصلوں میں ہمیشہ ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی پر زور دیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بطور چیف جسٹس پاکستان دور بہت مختصر ہوگا، 25 اکتوبر 2024 کو عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں