آئی ایم ایف کے ایجنڈے کو پوری قوت سے پورا کیا جارہا ہے: حافظ نعیم الرحمان

11:44 AM, 17 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کاکہنا ہے کہ بجلی بلوں سے تنگ عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا 

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس میں  نگران حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے  کہاکہ   بجلی بلوں سے تنگ عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ملک  کو ڈیفالٹ سے بچانے کے بہانے انہوں نے عوام کوڈیفالٹ کردیا ۔

ان کاکہنا تھا کہ پٹرول،گیس،بجلی مہنگی کرنے سے معیشت تباہ ہوتی ہے۔آئی ایم ایف کے ایجنڈے کو پوری قوت سے پورا کیا جارہا ہے۔صرف جماعتِ اسلامی نے عوام کو متحرک کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ ہے، غریب طبقہ کہاں جائے گا، نگران وزیرِ خزانہ کو بتایا کہ کراچی میں 15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی میں کوئی بہتر ٹرانسپورٹ نہیں ہے، آج شارعِ فیصل پر سٹار گیٹ پر احتجاج ہو گا۔

مہنگائی کے ایسے ظلم پر خاموش رہنا قومی جرم ہے۔عوام باہر نکلیں  بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پہیہ جام ہڑتال کریں۔

مزیدخبریں