چودھری پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ کیلئے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

11:33 AM, 17 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:چودھری پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ کیلئے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔لاہور کے ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ کے لیے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اینٹی کرپشن حکام تحقیقات کے لیے چودھری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے وکیل صدر لاہور بار رانا انتظار پیش ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف  کے صدر پرویز الہٰی کے خلاف کیس کی ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی کو راولپنڈی سے گرفتار کیا تھا۔

مزیدخبریں