نگران وزیراعظم آج امریکہ روانہ ہوں گے ، 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کے 78 ویں سیشن سے خطاب کریں گے ، عالمی رہنماؤں سے ملاقات متوقع 

نگران وزیراعظم آج امریکہ روانہ ہوں گے ، 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کے 78 ویں سیشن سے خطاب کریں گے ، عالمی رہنماؤں سے ملاقات متوقع 

اسلام آباد:نگران وزیراعظم آج خصوصی طیارے پر امریکہ روانہ ہوں گے۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر کو متحدہ جنرل اسمبلی کے 78 ویں سیشن سے خطاب کریں گے۔

امریکہ کے دورے پر نگران وزیراعظم اجلاس کے دوران عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔


 وزیراعظم کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز پر چین، برطانیہ اور سعودی عرب سمیت دیگر اہم ممالک کے سربراہان مملکت سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔

انوار الحق کاکڑ اس دوران امریکی صدر جو بائیڈن کے عشائیے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت بھی کریں گے۔ وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

مصنف کے بارے میں