کولمبو: ایشیا کپ کے فائنل میں آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان میدان لگے گا۔ کولمبو میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ ہوگا۔دونوں ٹیموں نے گذشتہ روز آرام کیا۔سری لنکا کے مہیش تھکشانہ اور بھارت کے اکشر پٹیل انجری کے باعث فائنل میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
سری لنکا کرکٹ کے مطابق مہیش تھکشانہ پاکستان کے خلاف میچ میں دائیں ہیم سٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے، ان کی جگہ سہان ارچشیگھے سکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم اپنا پچھلا میچ بنگلادیش سے ہارگئی تھی جبکہ سری لنکا نے اپنے گزشتہ میچ میں زبردست مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی تھی۔کرکٹ کے مداحوں کو دونوں ٹیموں کی طرف سے بہترین پرفارمنس کی توقع ہے