برازیل میں سیاحوں کو لے جانے والا طیارہ گر کر تباہ، 14 افراد ہلاک

08:38 AM, 17 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

برازیلیا:برازیل میں سیاحوں کو لے جانے والا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاست ایمیزون میں طیارہ گر کر تباہ ہوا جس میں سوار تمام 14 افراد ہلاک ہو گئے۔اس طیارے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ کے علاوہ 12 سیاح بھی سوار تھے۔

ہلاک افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں جنہیں شناخت کے بعد ورثا سے حوالے کیا جائے گا۔سرکاری حکام کے مطابق طیارہ حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

باررسیلوز کے گورنر نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے جہاز حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہارکیا۔ حادثے کی تحقیقات جا ری ہیں تاہم متاثرین کی رازداری کے حقوق کے پیش نظر فی الحال ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا سکتی۔

مزیدخبریں