کبھی کپتان بننے کا نہیں سوچا، اس وقت ٹیم کی قیادت اچھے ہاتھوں میں ہے: شان مسعود 

کبھی کپتان بننے کا نہیں سوچا، اس وقت ٹیم کی قیادت اچھے ہاتھوں میں ہے: شان مسعود 
سورس: PCB

کراچی : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز شان مسعود کا کہنا ہے کہ میری توجہ اپنی کرکٹ کو بہتر بنانے پر ہے ۔کپتانی کے بارے میں نہیں سوچا ۔پاکستانی ٹیم کی قیادت اس وقت اچھے ہاتھوں میں ہے۔ میرے ذہن میں ابھی کوئی ایسا خیال نہیں ہے۔ پاکستان کی تاریخ کا ممکنہ طور پر عظیم ترین بلے باز ٹیم کی کپتانی کر رہا ہے۔

کراچی میں میڈیا بریفنگ میں شان مسعود نے پاکستانی ٹیم میں اپنی واپسی، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اور انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کھل کر بات کی۔  ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کے دوران میں 36 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکا ہوں اور تین ماہ ابھی باقی ہیں۔ اتنے میچز کھیلنے اور سکور کرنے کے بعد پریشر کو ایک طرف رکھتے ہوئے اپنی قابلیت پر بھروسہ کرنا چاہیے۔

  

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں پاکستان کے لیے کھیلوں، چاہےجس نمبر پر بھی کھیلوں۔ یہ شان مسعود کی نہیں پاکستان کی بات ہے۔ میں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں کوشش کی کہ تین سے چار نمبر تک کھیل سکوں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس کرکٹ میں ہر دن الگ ہوتا ہے۔ ہر روز نیا چیلنج ہوتا ہے۔ کبھی آپ 140 کے ہدف کا پیچھا کر رہے ہوتے ہیں کبھی 200 کا، کبھی آپ کے سامنے شاہین آفریدی جیسے باؤلر ہوتے ہیں کبھی راشد خان۔ تو اس کرکٹ میں روز نئے چیلنج کا سامنا ہوتا ہے۔

انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنے اور انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ وائٹ بال کرکٹ کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔انگلینڈ جیسی اچھی ٹیم سے کھیلنا ورلڈ کپ کی اچھی تیاری ہو گی۔ انگلینڈ کے کھلاڑی ہمارے ساتھ پی ایس ایل میں کھیل چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں