عمران خان کی طرف سے جلسوں میں خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹر کا غیر قانونی استعمال، الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب 

09:36 PM, 17 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے سیاسی جلسوں میں خیبر پختونخوا کے ہیلی کاپٹر کے غیر قانونی استعمال کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں جلسوں میں سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کے  بے دریغ استعمال  پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس 19 ستمبر دو بجے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اجلاس میں مناسب قانونی کارروائی پر غور کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ عمران خان آج چارسدہ میں جلسے میں شرکت کیلئے غیر قانونی طور پر کے پی حکومت کے ہیلی کاپٹر پر گئے  جو پشاور سے صرف 25 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ 

مزیدخبریں