فوری الیکشن یا پنجاب میں تبدیلی ؟نواز شریف نےوزیر اعظم  شہباز شریف اور وفاقی وزرا کو لندن طلب کرلیا 

04:12 PM, 17 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج رات لندن پہنچ رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس بھی لندن میں طلب  کر لیا گیا ہے۔لندن اجلاس میں ن لیگ کے وفاقی وزراء اور راہنما شریک ہوں گے ۔وزیراعظم شہباز شریف شریف آئندہ ہفتہ امریکہ روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم تین دن لندن قیام کریں گے۔ اجلاس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا ۔لندن اجلاس میں ن لیگ کے وفاقی وزراء اور راہنما شریک ہوں گے ۔

ملکی معیشت، سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات اجلاس کا اہم ایجنڈا ہو گا ۔پنجاب میں تبدیلی اور اس کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی جائے گی ۔لندن اجلاس میں اسحاق ڈار سمیت دیگر راہنما شریک ہوں گے۔

مزیدخبریں