اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف دورہ انگلینڈ کے دوران نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور اپنے دورے کے آخری روز ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت بھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ لندن کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران اتوار کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف اور شہبازشریف کے مابین ملاقات کیلئے تین گھنٹے کا وقت طے کیا گیا ہے جبکہ لندن میں ہی وزیراعظم شہباز شریف کی مزید ملاقاتیں بھی طے کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے دورہ برطانیہ میں شہباز شریف اتوارکو لندن میں مصروف دن گزاریں گے جبکہ پیرکے روز ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں شرکت کے فوری بعد وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔