نیوزی لینڈ کی ٹیم آج شام یواے ای روانہ ہوگی 

نیوزی لینڈ کی ٹیم آج شام یواے ای روانہ ہوگی 
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آج شام اسلام آباد سے روانہ ہوگی ۔سول ایوی ایش اتھارٹی نے خصوصی طیارے کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔ 

 نیو نیوز کے مطابق خصوصی طیارہ آج شام 6 بجے اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا ۔متحدہ عرب امارات سے خصوصی طیارہ نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔ 

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر راولپنڈی میں موجود ہے جب ٹیم نے ٹاس کے لیے سٹیڈیم جانا تھا عین موقع پر انہوں نے دورہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ 

                          

دورہ ختم ہونے پر وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنی نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کی لیکن انہوں نے وزیر اعظم کی یقین دہانی نہیں مانی اور بورڈ کے دورہ ختم کرنے کے فیصلے کی حمایت کی۔