آرمی چیف کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا دورہ ، طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کیں

09:43 PM, 17 Sep, 2021

لاہور : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے گورنمنٹ کا لج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف   نے یونیورسٹی کے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق  گورنمنٹ  کالج یونیورسٹی کے چانسلرگورنر پنجاب چودھری سرور بھی کانووکیشن میں   شریک تھے۔  آرمی چیف نے فارغ التحصیل  طلبہ میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کیے۔  اس موقع پر  آرمی چیف  نے اساتذہ اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔

مزیدخبریں