لاہور: او آئی سی کے کنسورشیم آف ایکسی لینس کامس ٹیک (COMSTECH) نے سپیرئیر یونیورسٹی کو اکیڈمک ایکسی لینس ریسرچ پروڈکٹیویٹی اور ریسرچ کمرشلائزیشن کے ایجنڈا کی بنیاد پر ایسوسی ایٹ ممبر بنا لیا۔
سپیرئر یونیورسٹی کو یہ کنفرمیشن لیٹر او آئی سی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے سائنٹفک اینڈ ٹیکنالوجیکل کوآپریشن کے کوآرڈینٹر جنرل کی جانب سے موصول ہوا۔ کامسٹیک کا بنیادی ایجنڈا او آئی سی کے ممبر ممالک کی سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن کی انڈسٹریز میں تعمیر و ترقی ہے۔
کامس ٹیک کا سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن (SIT) کے ذریعے برادر مسلم ممالک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کو زیادہ سے زیادہ مراعات دینے اور باہمی تعاون کے مقاصد میں حصہ بننا سپیرئر یونیورسٹی کا بھی مشن ہے۔
مختلف تعلیمی اور ریسرچ اینڈ انوویشن کے پراجیکٹس پر سپیرئر یونیورسٹی اپنی اکیڈمک ایکسلینس، بہترین ریسرچ پروڈکٹیویٹی اور منفرد انداز میں قائم کردہ انٹرپرینوریل ایکو سسٹم کی بنیاد پر تجاویز اور تعاون پیش کرے گی۔
ریکٹر سپیرئیر یونیورسٹی ڈاکٹر سمیرا رحمن کا کہنا ہے کہ سپیرئیر یونیورسٹی ہمیشہ سے اکیڈمک ایکسلنس، انٹرپرینورشپ اور ریسرچ پر فوکس کئے ہوئے ہے یہی وجہ ہے کہ ہم مسلم دنیا کو اپنی سروسز پیش کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔