حکومت کا بجلی بلوں میں 35 فیصد تک ایڈوانس انکم ٹیکس لگانے کا فیصلہ 

حکومت کا بجلی بلوں میں 35 فیصد تک ایڈوانس انکم ٹیکس لگانے کا فیصلہ 
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : ادویات ، چینی ، آٹا اور پٹرول مہنگا کرنے کے بعد وفاقی حکومت نے بجلی صارفین پر مزید اضافی بوجھ ڈالنے کا بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ صدارتی آرڈیننس کے زریعے بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ 

نیو نیوز کے مطابق پروفیشنل شعبوں سے وابستہ نان فائلرز کے بجلی بلوں میں ایڈیشنل ٹیکس لاگو ہوگا۔ ماہانہ 10 ہزار روپے تک کے بجلی بل میں 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد ہوگا ۔ ماہانہ 10 ہزار سے 20 ہزار روپے تک کے بل میں 10 فیصد ٹیکس ہوگا ۔

رپورٹ میں گہا گیا ہے کہ ماہانہ 20 ہزار سے 30 ہزار روپے تک کے بل میں 15 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا ۔ ماہانہ 30 ہزار سے 40 ہزارروپے تک کے بل میں 20 فیصد ٹیکس ہوگا ۔ ماہانہ 40 ہزار سے 50 ہزار روپے تک کے بل میں 25 فیصد ایڈوانس ٹیکس ہوگا ۔

ماہانہ 50 ہزار سے 75 ہزار روپے تک کے بل میں 30 فیصد ٹیکس ہوگا۔ ماہانہ 75 ہزار روپے سے زائد کے بجلی بل میں 35 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا ۔ صدارتی آرڈیننس کے تحت بجلی بلوں میں ایڈوانس ٹیکس نافذ ہوگا۔