کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملہ ، نوجوان قتل دوسرا زخمی والد کو اغوا کرلیا گیا

06:47 PM, 17 Sep, 2021

ہملٹن: کینیڈا میں مسلح افراد نے پاکستانی خاندان کے گھر پر حملہ کرکے  نوجوان کو قتل کردیا ۔ واردات میں دوسرا نوجوان زخمی  اور اُن کے والد کو اغوا کرلیا گیا ۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر ہملٹن میں نامعلوم  مسلح افراد نے حملہ کیا ۔ حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔

 فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو 2 نوجوان زخمی حالت میں پڑے تھے جن میں سے ایک اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا جب کہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ پاکستانی خاندان کے گھر پر کیا گیا، حملہ آور گھر کے سربراہ کو بھی اپنے ہمراہ لے گئے اور وحشیانہ تشدد پر انھیں مردہ سمجھ کر 6 گھنٹے بعد دریا کنارے پھینک گئے۔ گھر کے زخمی سربراہ کی شناخت فقیرعلی کے نام سے ہوئی ہے۔

فقیرعلی کو گہرے زخم آئے ہیں جو ان کی زندگی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔تاحال پاکستانی خاندان کے گھر پر حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

مزیدخبریں