پاکستان کرکٹ کے لئے محفوظ ملک ہے ، ڈیرن سیمی

پاکستان کرکٹ کے لئے محفوظ ملک ہے ، ڈیرن سیمی

جمیکا : ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی پاکستان کے حق میں سامنے آگئے۔اپنی ٹوئٹ میں ڈیرن سیمی کا کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ہونا کافی مایوس کن خبر ہے۔

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ  گزشتہ6 سال سے پاکستان کا دورہ کرتا رہا ہوں ،  میں نے پاکستان میں خود کو ہمیشہ محفوظ سمجھاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کرکٹ کے لئے بہترین ملک ہے ۔ 

Disappointed waking up to the news of the cancellation of the Pakistan Vs New Zealand series because of security issues.Over the last 6 years playing and visiting Pakistan has been one of the most enjoyable experiences. I’ve always felt safe. this is a massive blow to Pakistan ☹️

 خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے آغاز میں تاخیر ہوئی تھی جس کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ شاید کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پھر یہ خبر سامنے آئی کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے میچ منسوخ کیا گیا ہے تاہم اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کردیا ہے اور اس کی وجہ سکیورٹی خدشات بتائی ہے۔