ڈالر آج پھر مہنگا، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ

ڈالر آج پھر مہنگا، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ
کیپشن: ڈالر آج پھر مہنگا، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ
سورس: فائل فوٹو

کراچی: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر آج مزید مہنگا ہو گیا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ 

مرکزی بینک  کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 168 روپے 18 پیسے سے بڑھ کر 168 روپے 19 پیسے ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز امریکی ڈالر کی قیمت میں 1.41 روپے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 167 روپے 70 پیسے پر فروخت ہوا۔ اس طرح سنگل سیشن میں ڈالر 0.8 فیصد گراوٹ کا شکار ہوا ہے تاہم بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 168 روپے 18 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے ریٹ میں مزید کمی آئی اور 168 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 297.17 پوائنٹس کی بڑی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 46623.29 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.63 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 16 کروڑ 29 لاکھ 92 ہزار 153 شیئرز کا لین دین ہوا۔