پشاور : ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرل یا گیا اور مرکزی ملزم بلال کراچی پولیس کو اہم مقدمات میں مطلوب ہے۔
پشاور پولیس نے ایڈیشنل آئی جی موٹر وے سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دہشت گردی میں ملوث مرکزی ملزم بلال کراچی پولیس کو بھی اہم مقدمات میں مطلوب ہے۔
اسلام آباد ڈکیتی کیس کے طریقہ کاراور کراچی وارداتوں میں مماثلت پائی گئی اور ڈکیتی میں بلال کی شناخت کے بعد حکام نے گروپ کی تفصیلات حاصل کیں اور ملزم بلال کے بارے میں تمام معلومات ساؤتھ پولیس نے فراہم کی تھیں۔
کراچی میں ویک اینڈ گروپ کے 4 ارکان کراچی سے پکڑے گئے تھے اور ملزم بلال کی گرفتاری کی اطلاعات پر ساؤتھ پولیس پشاور پولیس سے رابطہ کرے گی۔
یاد رہے 10 ستمبر کو راولپنڈی میں ایم ون پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں تھانہ نصیر آباد کی حدود میں مسلح افراد نے ایڈیشنل آئی موٹر وے کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی موٹروےسجاد افضل آفریدی زخمی اور ان کے بھائی نعمان افضل جاں بحق ہوگئے تھے۔