کرکٹ بورڈ کا پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا فیصلہ بالکل درست ہے: وزیراعظم نیوزی لینڈ

04:43 PM, 17 Sep, 2021

ولنگٹن : نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ  کرکٹ ٹیم کادورہ پاکستان ختم کرنے کے  بورڈ کے فیصلے کی مکمل حمایت  کرتی ہوں ہیں۔ 

برطانوی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطے میں ٹیم  کی میزبانی  پران کا  شکریہ ادا کیا۔انھیں  پاکستانی شائقین کی مایوسی  اندازہ ہے لیکن کھلاڑیوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر راولپنڈی میں موجود ہے جب ٹیم نے ٹاس کے لیے سٹیڈیم جانا تھا عین موقع پر انہوں نے دورہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ 

دورہ ختم ہونے پر وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنی نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کی لیکن انہوں نے وزیر اعظم کی یقین دہانی نہیں مانی اور بورڈ کے دورہ ختم کرنے کے فیصلے کی حمایت کی۔ 

مزیدخبریں