ولنگٹن : نیوزی لینڈ کرکٹ چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ سکیورٹی الرٹ پر سیریز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ہمارے لیے کھلاڑیوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے ۔ موجودہ حالات میں ہمارے پاس یہی آپشن تھا۔
ڈیوڈ وائٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی سی بی نے سیریز کیلئے بہترین میزبانی کی ۔ ہمارے کھلاڑی محفوظ ہیں، بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔ ہمیں اندازہ ہے پی سی بی کیلئے بڑا دھچکا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی واپسی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔ نیوزی لینڈ حکومت نے سکیورٹی الرٹ جاری کیا ۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورہ پر موجود ہے اور عین اس وقت جب پہلے ون ڈے کے لیے ٹیم نے ہوٹل سے روانہ ہونا تھا تو نیوزی لینڈ نے دورہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔