سیکورٹی خدشات: پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز منسوخ

02:38 PM, 17 Sep, 2021

لاہور : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نےسیریز ملتوی کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ حکام کی طرف سے سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کرنے کا اعلان دونوں ملکوں کے حکام کی باہمی مشاورت سے کیا گیا ۔ 

پی سی بی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے نیوزی لینڈ حکام کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ مہمان ٹیم کو کوئی خطرہ نہیں لیکن نیوزی لینڈ حکام نے سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا جس کے بعد سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ 

مزیدخبریں