لاہور : پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز ہوگی یا نہیں ۔ اہم فیصلہ چند گھنٹوں میں سامنے آئے گا۔
پاکستان اور کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا انعقاد کیا گیا تھا لیکن بعض کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد پہلے ون ڈے میچ منسوخ کیا گیا تھا اس کے بعد سیریز کا انعقاد ہی کھٹائی میں پڑگیا ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز ہوگی یا نہیں اس کا فیصلہ اگلے چند گھنٹوں میں کیا جائے گا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے بارے میں وزیرداخلہ شیخ رشید اہم پریس کانفرنس کریں گے اور وہ ہی اس کا حتمی فیصلہ کریں کہ کیا دونوں ملکوں کی کرکٹ ٹیموں میں ون سیریز کا انعقاد ممکن ہے یا نہیں ۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اٹھارہ سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔