خیبر پختونخواہ ، جنازے میں فائرنگ 8 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

01:47 PM, 17 Sep, 2021

دیر لوئر: خیبر پختونخوا کے علاقے دیرلوئر میں جنازے پر فائرنگ  سے سابق صوبائی وزیر کے 2 بیٹوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔فائرنگ سے 10 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق دیر لوئر کے علاقے طورمنگ درہ میں نامعلوم افراد نے  نماز جنازہ پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ جس سے 8 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ۔ مرنے والوں میں سابق صوبائی وزیرکے دو بیٹے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنازے میں فائرنگ کےدوران زخمی ہونے والے سابق صوبائی وزیر کا دوسرا بیٹا بھی جاں بحق ہوگیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں امن وامان کی صورتحال کنڑول کرنے کے لیے کرفیو نافذکردیا ہے اور کسی کو بھی مذکورہ علاقے میں آنے جانے کی اجازت نہیں  ہے ۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال تیمر گرہ منقتل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعہ کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مزید حقائق تحقیقات میں سامنے آئیں گے ۔

مزیدخبریں