حافظ آباد میں غلط آپریشن سے مریض کی موت ، ڈاکٹر مفرور

12:41 PM, 17 Sep, 2021

لاہور: پنجاب کے شہر حافظ آباد میں غلط آپریشن نے شہری کی جان لے لی ۔ہسپتال کو لاکھوں روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ۔  پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مریض کے غلط آپریشن پر لواحقین کی درخواست کے حق میں فیصلہ دے دیا ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  شہری کی موت غلط آپریشن اور ڈاکٹر کی نااہلی کی وجہ سے ہوئی، کمیشن کی ہدایت پر ڈاکٹر اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا۔

یاد رہے کہ حافظ آباد میں نجی ہستپال میں ڈاکٹر نے سال 2018 میں شہری کا غلط آپریشن کیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔ 

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے غلط آپریشن سے ہلاکت کے تین سال بعد ہسپتال کو لاکھوں روپے جرمانہ عائد کردیا ۔ 

تھانے میں درج شدہ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ڈاکٹر کامران نے سنہ 2018 میں شہری کا غلط آپریشن کیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق غلط آپریشن کی وجہ سے مریض کی موت ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد مذکورہ ڈاکٹر فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں