بابر اعظم کی انگلش ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں سنچری 

01:25 PM, 17 Sep, 2020

لاہور: ابتدائی میچز میں ناکامی کے بعد بابر اعظم نے انگلش ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں سنچری سے ساری کسر پوری کر دی۔

بابر اعظم نے سمرسٹ کی جانب سے گلیمورگن کے خلاف صرف 62گیندوں پر ناقابل شکست 114رنز بنائے،اس میں 9چوکے اور 5چھکے شامل رہے،ان کی ٹیم نے میچ 66رنز سے جیت لیا۔

یاد رہے کہ بابر اعظم اس سے قبل 4میچز میں 58رنز ہی بناسکے تھے، ورکشائر کیخلاف 42کی اننگز کھیلنے کے بعد اگلے میچز میں 6،0 اور 10ہی سکور کر سکے تھے۔

مزیدخبریں