پشاور: چیئر مین نیب کہا ہے کہ وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اوّلین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب خیبر پختونخوا کا دورہ کیا اور کارکردگی کا جائزہ لی۔ اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اوّلین ترجیح ہے۔
چئیرمین نیب نے کہا کہ نیب نے 22 ماہ 71 ارب کی ریکارڈ ریکوری کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں۔ نیب خیبر پختونخوا نے 22 ماہ میں 50 کروڑ روپے بلواسطہ اور بلاواسطہ ریکور کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے سراہا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ نیب کے پی کے کی کارکردگی اچھی رہی۔