کابل:کابل میں افغان صدر اشرف غنی کے انتخابی جلسے کے قریب دھماکے میں 24 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے،دھماکے میں افغان صدر اشرف غنی محفوظ رہے،دھماکے کی اطلاع ملتے امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ،دھماکے میں ہلاک اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں اور ان میں سے زیادہ تر متاثرین شہری لگ رہے ہیں، اموات میں اضافے کا امکان ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق افغان صدر اشرف غنی افغانستان کے صوبے پروان میں انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک دھماکے ہو گیا،دھماکے میں 24 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے.
دھماکے میں افغان صدر محفوظ رہے،دھماکے کی اطلاع ملتے امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ،دھماکے میں ہلاک اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔افغانستان کے صحت حکام کا کہنا تھا کہ پروان میں صدر اشرف غنی کی جانب سے منعقدہ انتخابی ریلی کے قریب دھماکا ہوا، جس میں یہ ہلاکتیں ہوئیں۔
صوبائی ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقاسم سنگن کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں اور ان میں سے زیادہ تر متاثرین شہری لگ رہے ہیں، اموات میں اضافے کا امکان ہے۔