خیبر پختونخوا میں طالبات کیلئے برقع لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن واپس

خیبر پختونخوا میں طالبات کیلئے برقع لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن واپس
کیپشن: پختون روایات کے مطابق خواتین کی عزت کی جاتی ہے، سیکریٹری تعلیم خیبر پختونخوا۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی محکمہ تعلیم کو طالبات کو لازمی برقع پہننے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل نے حکومتی اجازت لیے بغیر نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

دوسری جانب سیکریٹری تعلیم خیبر پختونخوا ارشد خان نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت نے ایسی کوئی پالیسی نہیں بنائی جس کے تحت چادر اوڑھنا یا برقع پہننا لازمی ہو جبکہ صوبے میں امن و امان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پختون روایات کے مطابق خواتین کی عزت کی جاتی ہے اور کسی بھی افسر کو اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ حکومتی پالیسی کے بغیر اپنے طور پر فیصلہ کرے۔