سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری جس کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے ، شٹر ڈائون ہڑتال بھی کر دی، بھارتی فوج نے کرفیو نافذ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں بربریت کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے ، شہر بھر میں شٹر ڈائون کر دیا گیا ، ارتی فوج نے شہریوں کی جانب سے بھرپور ردعمل کے بعد کرفیو نافذ کر دیا جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ ہفتےبربریت کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے ریاستی دہشتگردی سے 16 نہتے کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
کلگام میں بھی پانچ کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ، کشمیریوں کی شہادت پر اس وقت دنیا بھر میں احتجاج سامنے آیا جب ایک نوجوان شہری کو شہید کرنے کے بعد اس کی لاش کو سڑکوں کو گھسیٹا گیا ۔
بھارت میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارتی فوج کی اس درندگی کی کھل کر مخالفت کی اور فوج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موت کے بعد کوئی بھی انسان مجرم نہیں رہتا ہے۔