نئے وائرس نے آئی فون صارفین کی نیندیں حرام کر دیں

09:15 PM, 17 Sep, 2018

نیویارک : آئی فون صارفین کو نیا خطرہ درپیش آ گیا ، نئے وائرس نے آئی فون صارفین کی نیندیں حرام کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق نئے وائرس نے آئی فون صارفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں ، ایسے آئی فون صارفین جن کو ای میلز اور میسنجرز کے ذریعے وائرس کوڈ موصول ہو رہا ہے ان کا فون بغیر وارننگ ری بوٹ ہو جاتا ہے جس سے تمام ڈیٹا غیر محفوظ ہو جاتا ہے۔

کوڈ وائس کو برلن کی ریسرچ کمپنی نے دریافت کیا ہے جنھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر تمام تفصیلات صارفین کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

سی ایس ایس نامی یہ کوڈ آئی فونز موبائل میں پیغامات یا ای میلز کے ذریعے پہنچتا ہے اور جیسے ہی اس کو کھولا جاتا ہے آئی فون فوری طور پر ری بوٹ ہو جاتا ہے۔

مزیدخبریں