اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 50 گاڑیاں، پرانے ناکارہ ہیلی کاپٹرز کی نیلامی اور گورنر ہاوس میں ٹکٹوں پر سیر و تفریح کرانے سے پاکستان نہیں چلے گا۔
تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو نئے پاکستان کا سودا بیچا گیا تھا، اب لوگوں کو اس کی اصلیت پتہ لگ رہی ہے اور تحریک انصاف کی 30 دن کی حکومت پر تیس سے زیادہ لطیفے بن چکے ہیں۔50 گاڑیاں، پرانے ناکارہ ہیلی کاپٹرز کی نیلامی اور گورنر ہاوس میں ٹکٹوں پر سیر و تفریح کرانے سے پاکستان نہیں چلے گا۔