لاہور:طبی ماہرین نے بڑھاپے سے بچائو کے لیے حیران کن احتیاطی تدابیر سے آگاہ کر دیا جس کو اپنا کر ہم زیادہ عرصہ تک جوان نظر آ سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین نے بڑھاپے سے پریشان افراد کے لیے موثر نسخے متعارف کرا دیئے ہیں جن کی مدد سے بڑھاپے کو زیادہ عرصہ تک اپنے اوپر طاری ہونے سے بچایا جا سکتا ہے ، یہ طبی نسخے درج زیل ہیں۔
مناسب نیند :
اگر آپ کی نیند کا دورانیہ 7 سے 9 گھنٹے نہیں تو درحقیقت آپ جوانی میں ہی خود کو بوڑھا کر رہے ہیں ، اچھی صحت کیلئے روزانہ 7 سے 9 گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔
چہرے کی نمی :
بڑھاپے سے بچائو کا دوسرا بہترین نسخہ جس پر طبی ماہرین نے زور دیا ہے وہ چہرے کی نمی ہے کیونکہ اگر چہرے کو نم نہ رکھا جائے تو اس سے چہرے کی جلد خشک ہو جاتی ہے اور کم عمری میں بڑھاپا طاری ہونے لگتا ہے تو سونے سے پہلے میک اپ کو صاف کر لیں جبکہ مرد حضرات سونے سے پہلے منہ کو دھو لیا کریں۔
خوش رہنا سیکھیں :
طبی ماہرین نے جو تیسرا نسخہ مفید قرار دیا ہے وہ خوش رہنا ہے ، اس نسخے کو اپنا کر انسان بڑھاپے کو دور بھگانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
چینی سے بچائو:
طبی ماہرین نے بڑھاپے سے بچائو میں مدد گار اہم تجویز چینی سے چھٹکارے کو قرار دیا ہے ، چینی سے دوری اختیار کر کے ہم زیادہ عرصہ تک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں ۔
تمباکو نوشی سے گریز:
نکوٹین اچھی جلد کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہے جبکہ جان لیوا امراض کا باعث بھی بنتی ہے ، یہ جان لیں کہ سیگریٹ کا دھواں بھی زہریلا ثابت ہوتا ہے۔