قومی ہاکی ٹیم کیلئے ایشین چیمپئنز ٹرافی کا دروازہ کھل گیا

03:52 PM, 17 Sep, 2018

لاہور: ایشین چیمئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی عدم شرکت کا خطرہ ٹل گیا، اورپی ایچ ایف کی طرف سے مسقط میں ہوٹل بک کروا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ اومان کے دارالحکومت مسقط میں شیڈول ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کا دروازہ کھل گیا ہے، مالی مشکلات کا شکار پی ایچ ایف نے ایشیائی ایونٹ میں شرکت کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے لئے مسقط میں ہوٹل بک کروادیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہوٹل بکنگ کی ڈیڈ لائن کے آخری روز مسقط میں ہوٹل کروانے کے بعد ایشین ہاکی فیڈریشن کو بھی قومی ٹیم کی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی 18 رکنی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرے گی۔ قومی سکواڈ میں سینئر کے ساتھ جونیئر کھلاڑیوں کو بھی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

مزیدخبریں